پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا

پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا
پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجار ت عبد الرزاق داﺅ نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکیلئے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق مشیر تجارت نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاوکیلئے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں،الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی پر وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تجاویز مانگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر کوخطرات لاحق ہیں، حکومت ملک کو آلودگی سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے گی ، الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر بنائیں گے ۔

مزید : قومی /ماحولیات /بزنس