مریم نواز نے بھی یوٹرن لے لیا

مریم نواز نے بھی یوٹرن لے لیا
مریم نواز نے بھی یوٹرن لے لیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ میری پریس کانفرنس کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میں نے کہا تھا کہ عمران اورجعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنادیاہے ۔

جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ میری پریس کانفرنس کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، میرا اور چچا کا پیار محبت اور انتہائی ادب احترام کارشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چچا پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے کوان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ پریس کانفرنس کے حوالے سے میر ے بیان کوجس طرح پیش کیا گیا ، اس سے چچا کی اور میر دل آزار ی ہوئی ہے ، میں نے کہا تھا کہ شریف خاندان میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں اور شریف خاندان بالکل متحدہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ عمران اورجعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنادیاہے ،معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میثاق معیشت کو ”مذاق معیشت “قراردیا تھا ۔

مزید : قومی