عمران خان کیلئے نئی مشکل، پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کردیا

عمران خان کیلئے نئی مشکل، پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے مڈ ٹرم انتخابات ...
عمران خان کیلئے نئی مشکل، پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ سال مڈٹرم شفاف انتخابات کروائے جائیں، حکومت کے پاس کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کے پاس کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، ملکی معیشت کو دلدل میں دھکیل دیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال شفاف اور مڈٹرم انتخابات کروائے جائیں ۔ ہائی پاور تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے سوال پران کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن میں انٹیلی جنس اداروں کوشامل کیا گیاہے ، حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے تو انکوائری کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کے جج کو بنایا جائے ۔

واضح رہے کہ اس قبل مولانا فضل الرحمان بھی ریاست سے شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کرچکے ہیں، ان کا کہناہے کہ حکومت نے معیشت کوبرباد کردیاہے ، اس لئے فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔

مزید : قومی