گڈانی کے ساحل پر 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

گڈانی کے ساحل پر 2 افراد ڈوب کر جاں بحق
گڈانی کے ساحل پر 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

  


حب (ڈیلی پاکستان آن لائن) گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں.

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے گڈانی کے ساحل پر دو نوجوان گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مرنے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔متوفی ابراہیم کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور سعد گلبرگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جسکے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی