پولیس کانسٹیبل بیوی نے سپاہی شوہر کو لیڈی کانسٹیبل معشوقہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، دونوں خواتین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں

پولیس کانسٹیبل بیوی نے سپاہی شوہر کو لیڈی کانسٹیبل معشوقہ کے ساتھ رنگے ...
پولیس کانسٹیبل بیوی نے سپاہی شوہر کو لیڈی کانسٹیبل معشوقہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، دونوں خواتین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں

  


میرٹھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نوچندی میلے کے دوران خاتون کانسٹیبل نے اپنے سپاہی شوہر کو اپنی معشوقہ لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ پکڑ لیا جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ دونوں خواتین سپاہی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئیں اور لاٹھیوں کا بھرپور استعمال کیا لیکن جس کی وجہ سے یہ ہنگامہ ہوا تھا وہ سپاہی موقع دیکھتے ہی وہاں سے بھاگ نکلا۔

پولیس کے مطابق نوئیڈا میں تعینات سپاہی کا اسی تھانے میں تعینات ایک خاتون سپاہی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ سپاہی شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی بھی سپاہی ہے جو بادل پور میں تعینات ہے۔ سپاہی نے اپنی اور معشوقہ لیڈی کانسٹیبل کی ڈیوٹی میرٹھ کے نوچندی میلے میں لگوا لی۔ دونوں سپاہی نوچندی میلے میں ڈیوٹی پر تھے۔ جمعرات کو سپاہی کی بیوی کو اس کی خبر ہوگئی اور وہ بھی نوچندی میلے میں پہنچ گئی۔

نوچندی میلے میں مرد سپاہی اپنی معشوقہ کو لے کر بیٹھا ہوا تھا کہ اس کی بیوی اوپر سے آگئی اور مار پیٹ شروع کردی۔ دونوں خواتین کانسٹیبلز کے ہاتھ میں ڈنڈے تھے اور انہوں نے تقریباً 20 منٹ تک ایک دوسرے کی ٹھکائی کی جبکہ اس دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرد سپاہی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

معشوقہ کانسٹیبل نے نوچندی تھانے میں مقدمے کی درخواست دی تو پولیس نے اندراج مقد مہ سے انکار کردیا جس پر اس نے ایس پی کو فون کرکے خودکشی کی دھمکی دی تو بیوی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب بیوی کانسٹیبل بھی ایس ایس پی کے دفتر پہنچ گئی اور معشوقہ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ بیوی نے معشوقہ پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر اس کے شوہر کے ساتھ ڈیوٹی لگواتی ہے، اس نے ہماری زندگی برباد کردی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس