پاکستان میں ٹرینوں کے حادثے کیوں ہورہے ہیں؟ سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے اصل وجہ سے پردہ اٹھادیا

پاکستان میں ٹرینوں کے حادثے کیوں ہورہے ہیں؟ سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے اصل ...
پاکستان میں ٹرینوں کے حادثے کیوں ہورہے ہیں؟ سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے اصل وجہ سے پردہ اٹھادیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریل حادثات کی وجہ اضافی ریل گاڑیوں کو قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی ریل گاڑیاں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں، ن لیگ دور میں ریلوے کے ایندھن کا ذخیرہ 20روز کا تھا جو کم ہوکر3دن کارہ گیا، ایم ایل ون منصوبے پر بھی حکومت قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، ایم ایل ون پر چین سے معاہدہ نہیں محض ایم او یو ہوا۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریل سیکورٹی کی تمام ایس او پیز پر کمپرومائز کیا ہے، صدر کو خوش کرنے کے لیے انھوں نے دھابیجی ایکسپریس چلائی،ن لیگ دور میں ریلوے کے ایندھن کا ذخیرہ 20روز کا تھا، موجودہ حکومت میں ریلوے کے ایندھن کا ذخیرہ 3دن رہ گیا ہے۔انہوں نے ریل کرایوں میں اضافے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوءے کہا تبدیلی سرکار نے ریلوے کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا، ن لیگ نے ریلوے ریونیو کو 50 ارب تک پہنچایا تھا، ریلوے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ بھی 40 ارب تک پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 16 ارب رکھے ہیں، جب کہ اس بجٹ میں ریلوے کے خسارے کا تخمینہ بھی 39ارب لگایا گیا،موجودہ حکومت نے آنے کے ساتھ ہی ریل کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، دو روز قبل ریل کرایوں میں دوبارہ 7 فی صد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سالانہ 100 ارب روپے بجٹ درکار ہے، باقی اداروں کی طرح پاکستان ریلوے کو بھی تباہ کر دیا گیا، تبدیلی سرکار منتخب کرانے والے تبدیلی کے مزے لے رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے پر بھی حکومت قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، ایم ایل ون پر چین سے معاہدہ نہیں محض ایم او یو ہوا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /قومی