عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نقصان پہ نقصان کیا ,وزیر اعظم 17ہزار میں ایک چھوٹے گھر کا بجٹ بنا کر دیکھا ئیں :سراج الحق

عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نقصان پہ نقصان کیا ,وزیر اعظم 17ہزار میں ایک ...
عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نقصان پہ نقصان کیا ,وزیر اعظم 17ہزار میں ایک چھوٹے گھر کا بجٹ بنا کر دیکھا ئیں :سراج الحق

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرجماعت اسلامی پاکستان  سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گز شتہ 10سالوں میں 8 ارب ڈالر قرضہ لیا تھا نون لیگ نے 15ارب ڈالر لیا پاکستان ہر سال 50فیصد سے زیادہ قرضہ سود کی مد میں ادا کر رہا ہے پی ٹی آئی حکو مت نے 8ماہ میں ان دونوں سے زیادہ قرضہ لیا ۔ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نقصان پہ نقصان کیا حکومت نے کھیلوں سرجری کے سا مان سمیت کسانوں پر بھی ٹیکس لگا دیا پہلی حکو متیں مختلف اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دیتی تھیں موجودہ حکو مت نے وہ بھی چھین ہر شہری بجٹ پر رو رہا ہے، وزیر اعظم 17ہزار میں ایک چھوٹے گھر کا بجٹ بنا کر دیکھا ئیں،آئی ایم ایف کا پیش کردہ بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے، یہ آئی ایم ایف کے علاوہ کسی اور در کو نہیں جا نتے، وہاں جا کر سر بسجود ہو جا تے ہیں، حکو مت کو بجٹ واپس لینے پر مجبور کر دیں گے، آئی ایم ایف وہ ادارہ جو پاکستان کو کسی بھی صورت میں معاشی طور پر مظبوط نہیں دیکھنا چا ہتا ۔

فیصل آباد میں مہنگا ئی بے روز گاری اور آئی ایم ایف کے خلاف نکا لی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوءے سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ عمران خان عوام کو 50لاکھ گھر دینے کا جھوٹا وعدہ کر کے چور دروازے سے اقتدار میں آئے، اب کہہ رہے ہیں اس کام کو 10سے 15سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ50لاکھ سے زا ئد نوجوان ڈگریاں لیکر بے روزگا ر پھر رہے ہیں،میں تا جروں کو سلام پیش کر تا ہوں جنہوں نے مکمل طور پر بجٹ مسترد کر کے مزدوروں کا ساتھ دیا ،اس وقت درآمدات 57ارب ڈالر ہیں اور برآمدات 23ارب ڈالر  ہے،حکومت نے صرف ایک  رات میں چینی مہنگی کر کے مختلف شوگر مل مالکان کو اربوں روپے کا فا ئدہ پہنچا یا ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس وقت کم ہے ورنہ بتا تا کہ کس شوگر مل کو کتنا فا ئدہ پہنچا یا گیا؟ ہمارے پاس متبا دل معا شی نظام موجود ہے، ایسا نظام لا ئیں گے کہ پاکستان میں سب کو مفت تعلیم ملے گی، موقعہ ملا تو پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا فیصلہ ہے کہ وہ کسی جماعت کا حصہ نہیں بنے گی۔ 

مزید : قومی