لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اوباش نے تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کردیں
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک اوباش نے نوجوان لڑکی کی عصمت دری کرکے اس کی شرمناک تصاویر بنالیں اور انہیں انٹرنیٹ پر وائرل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور کے دیچو تھانے کے علاقے میں نوجوان لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ 8 روز قبل پیش آیا لیکن اس نے ہفتہ کے روز اس کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ لڑکی نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ دیڑا گاﺅں کے روگا رام نے 15 جون کو اس کی عصمت دری کرکے اس کی تصاویر بنالیں اور بعد میں انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہیں۔