میثاقِ معیشت پر تحریک انصاف نے بھی یوٹرن لے لیا، فردوس عاشق اعوان نے حیران کن دعویٰ کردیا

میثاقِ معیشت پر تحریک انصاف نے بھی یوٹرن لے لیا، فردوس عاشق اعوان نے حیران کن ...
میثاقِ معیشت پر تحریک انصاف نے بھی یوٹرن لے لیا، فردوس عاشق اعوان نے حیران کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹاہے ، اب حکومت ان سے تعاون مانگے یہ ہوہی نہیں سکتا ،ان لوگوں سے کیسے تعاون مانگا جاسکتاہے جو نیب کو سب سے زیادہ مطلوب ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاں اس بات کا ذکر کیاہے کہ یہ جو نیب کو سب سے زیادہ مطلوب ملزمان ہیں ، حکومت ان سے تعاون مانگے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا ،ان کو کیسے یہ کہا جاسکتاہے کہ تم نے درد دیاہے اور تم ہی دعا بھی دو ۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم لوٹاہے اور اب ان سے معیشت کیلئے کیسے تعاون مانگا جاسکتاہے ؟
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ کیاگیا تھا جس میں سپیکر نے نے امید ظاہر کی تھی کہ اپوزیشن میثاق معیشت کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی ۔

مزید :

قومی -