خاور گھمن نے اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاہے کہ مو جودہ حالات میں اپوزیشن کی اے پی سی کی کامیابی کسی صورت بھی نظر نہیں آتی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ حکومت غیر اخلاقی ہے ، اس کوگرا دینا چاہئے لیکن بلاول بھٹوز رداری کہتے ہیں کہ ہم توچاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے لیکن حکومت نے ایک عوام دشمن بجٹ پیش کیاہے ۔
انہوں نے کہا ن لیگ میں مریم کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ بھی حکومت کوگرانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کی اے پی سی کی کامیابی کسی صورت بھی نظر نہیں آتی ۔