تجزیہ کار ایاز امیر کا حکومت خلاف تحریک چلانے کیلئے مریم نواز کوخصوصی مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ مریم نواز کو اپنے والد سے پوچھ لیناچاہئے کہ پاکستانی سیاست میں کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوتی جب تک سلیکٹ کرنے والے شامل نہ ہوں ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مریم کو اپنے والد سے پوچھ لیناچاہئے کہ پاکستانی سیاست میں کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوتی جب تو سلیکٹ کرنے والے شامل نہ ہوں ، مریم صاحبہ کو کسی لائبریری میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ اپنے والد صاحب سے پوچھ لیں کہ ان کے سیاسی کیئریر کی جب گڈی چڑھائی گئی تھی تو اس پیچھے کھینچنے والے کون تھے ؟
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب حکومتیں ہٹائی جاتی تھیں تو اس میں جماعت اسلامی کا بہت اہم رول ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست ، ان دونوں جماعتوں کو پیچھے چھوڑ گئی ہے ، اب اگر عوام اس حکومت سے تنگ ہوئے تو اس حکومت کا متبادل کوئی اور ہوگا ، یہ نہیں ہونگے ۔