’پہلی لڑائی تک یہ تحفہ نہ کھولنا‘آنٹی کا شادی پر دولہا دلہن کو اس تحریر کے ساتھ تحفہ، جوڑے نے 9 سال بعد کھولا تو اس میں کیا تھا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

’پہلی لڑائی تک یہ تحفہ نہ کھولنا‘آنٹی کا شادی پر دولہا دلہن کو اس تحریر کے ...
’پہلی لڑائی تک یہ تحفہ نہ کھولنا‘آنٹی کا شادی پر دولہا دلہن کو اس تحریر کے ساتھ تحفہ، جوڑے نے 9 سال بعد کھولا تو اس میں کیا تھا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) تجسس کا یہی تقاضا ہے کہ دولہادلہن پہلی فرصت میں شادی کے تحائف کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن امریکہ کے اس میاں بیوی کو شادی پر ملنے والے ایک تحفے پر ایسی تحریر لکھی تھی کہ وہ 9سال تک اسے کھولنے سے خوفزدہ رہے۔

این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیتھی گون نامی دلہن کو یہ تحفہ اس کی آنٹی ایلیسن نے دیا تھا۔ اس کے ڈبے پر لکھا تھا کہ ”یہ تحفہ اس وقت کھولنا جب تم میاں بیوی میں پہلی بارلڑائی ہو۔“وہ دونوں اس لیے اس تحفے کو کھولنے سے خائف رہے کیونکہ وہ اسے اپنی شادی کی ناکامی کی علامت سمجھتے رہے۔ کیتھی کا کہنا ہے کہ ”بالآخر 9سال بعد جب ہمارے ہاں تین بچے ہو گئے اور ہمارا رشتہ بہت مضبوط ہو گیا۔ تو ہم نے اس ڈبے کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔

 جب ہم نے اسے کھولا تو اس میں دو گلاس تھے، ایک صابن اور دو کاغذوں میں لپٹی ہوئی کچھ رقم۔ ان دونوں کاغذوں پر کچھ لکھا ہوا تھا، ان میں سے ایک میرے لیے تھا اور ایک میرے شوہر کے لیے۔ جب میں نے اپنے نام والا کاغذ کھولا تو اس پر لکھا تھا ”کیتھی! اس رقم سے پیزا، جھینگا یا کوئی اور ایسی چیز خریدو جو تم دونوں کو پسند ہو، اس صابن سے نہا کر تیار ہو جاﺅ۔“ میرے شوہر کے نام والے کاغذ پر لکھا تھا کہ ”برینڈن! جاﺅ، کچھ پھول اور تم دونوں کے پسندیدہ مشروب کی ایک بوتل خرید لاﺅ۔“

کیتھی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں جب بھی کسی بات پر مختلف رائے رکھتے تو یہ ڈبہ ہمیں لڑائی سے روک دیتا تھا۔ ہم سمجھتے تھے کہ ہماری ازدواجی زندگی اس ڈبے نے محفوظ کر رکھی ہے۔ ایک طرح سے یہ بات درست بھی ہے۔ آج ہم یہ سمجھے ہیں کہ یہ ہماری شادی کا سب سے بڑا تحفہ تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -