ٹی 20 ورلڈکپ کا التواءپی ایس ایل 6 پر بھی بھاری پڑے گا مگر کیسے؟ تشویشناک خبر آ گئی

ٹی 20 ورلڈکپ کا التواءپی ایس ایل 6 پر بھی بھاری پڑے گا مگر کیسے؟ تشویشناک خبر آ ...
ٹی 20 ورلڈکپ کا التواءپی ایس ایل 6 پر بھی بھاری پڑے گا مگر کیسے؟ تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کا التواءپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 پر بھی بھاری پڑے گا، میگا ایونٹ کا انعقاد اگر آئندہ سال فروری یا مارچ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تو پاکستان کو اپنی لیگ کیلئے نئی ونڈو تلاش کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ برس پی ایس ایل کا بروقت انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے مگر کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل کے پیش نظر انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا، اگر آسٹریلین حکومت نے ستمبر کے وسط میں سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کر بھی لیا تب بھی16 ملکوں سے ٹیموں کی آمد، بائیو سیکیور ماحول میں نقل و حمل اور قیام و طعام کی سہولیات کا انتظام انتہائی مشکل ہو گا، اس صورتحال میں امکان یہی ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ ملتوی کردیا جائے جبکہ نئی ممکنہ ونڈو کے طور پر فروری، مارچ کو دیکھا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ کورونا فری نیوزی لینڈ کو بھی آئی سی سی ایونٹ کا میزبان بنائے جانے کا آپشن موجود ہے لیکن کیویز کے دیس میں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ بھی فروری، مارچ میں ہی شیڈول ہے اور اگر اسے میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر ویمنز میگا ایونٹ کی قربانی دینا پڑے گی، شیڈول آئندہ سال ہونے والی پی ایس ایل6 سے بھی متصادم ہو گا اور پی سی بی کو اپنی لیگ کیلئے نئی ونڈو تلاش کرنا پڑے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی گزشتہ میٹنگ میں میگا ایونٹ کے بارے میں فیصلہ موخر کردیا گیا تھا جبکہ متبادل پلان زیر غور ہیں، دوسری جانب بھارت بڑی شدت سے ٹی 20 ورلڈکپ کے التواءکا منتظر ہے تاکہ ملتوی ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا رواں سال کے آخر میں انعقاد ممکن بنا سکے۔

مزید :

کھیل -