اچانک قوت گویائی سے محروم ہونے والی خاتون کئی ماہ بعد بولنے لگی لیکن کتنی زبانوں میں؟ ڈاکٹرز چکرا کر رہ گئے

اچانک قوت گویائی سے محروم ہونے والی خاتون کئی ماہ بعد بولنے لگی لیکن کتنی ...
اچانک قوت گویائی سے محروم ہونے والی خاتون کئی ماہ بعد بولنے لگی لیکن کتنی زبانوں میں؟ ڈاکٹرز چکرا کر رہ گئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ خاتون اچانک قوت گویائی سے محروم ہوگئی، کچھ ماہ بعد ٹھیک ہوئی تو 5 مختلف زبانوں کے لہجوں میں باتیں کرنے لگیں، خاتون کے موڈ کے مطابق اس کے لہجے بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

بورن ماوتھ چلڈرن ہوم کی منیجر 31 سالہ ایملی ایگن ایسیکس کے لہجے میں بات کرتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے وہ اچانک بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئیں تاہم اب ان کی قوت گویائی ایک منفرد انداز میں واپس آگئی ہے۔

کئی مہینے کی خاموشی کے بعد ایملی اب پولش لہجے میں بات کرتی ہیں، بعض اوقات وہ بروکن انگلش لہجے میں بولتی ہیں جبکہ کبھی کبھار ان کا لہجہ فرینچ یا اٹالین بھی ہوجاتا ہے۔ ایملی جب انتہائی پریشان ہوتی ہے تو روسی لہجے میں بات کرتی ہے ، جب بہت زیادہ تھکی ہو تو اس کی بولنے کی صلاحیت ہی ختم ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹرز کئی مہینے تک ایملی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس کے دماغ کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈاکٹرز یہ نہیں بتاسکے کہ دماغ کو چوٹ لگی کیسے ہے، البتہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسے فارن ایکسنٹ سنڈروم لاحق ہوگیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -