حکومت نے ایس او پیز کے تحت سکول کھولنےپر غور شروع کردیا

حکومت نے ایس او پیز کے تحت سکول کھولنےپر غور شروع کردیا
حکومت نے ایس او پیز کے تحت سکول کھولنےپر غور شروع کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکولز کھولنے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کے معاملے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ خواہش ہے کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملے کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ اس معاملے پر وزارت صحت کیساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور این سی او سی کے ڈیٹا کے تحت کووڈ 19 کے اضافے یا کمی کے رجحانات کو بھی مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -