”سپورٹس تو اب ہوتی ہی جوئے کی وجہ سے ہے اور آن لائن جواءتو۔۔۔“ راشد لطیف نے تشویشناک بات کہہ دی

”سپورٹس تو اب ہوتی ہی جوئے کی وجہ سے ہے اور آن لائن جواءتو۔۔۔“ راشد لطیف نے ...
”سپورٹس تو اب ہوتی ہی جوئے کی وجہ سے ہے اور آن لائن جواءتو۔۔۔“ راشد لطیف نے تشویشناک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہے کہ حالیہ سپورٹس بیٹنگ کی وجہ سے ہو رہے ہیں جبکہ آن لائن جواءتو کبھی رکا ہی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ حالیہ سپورٹس بیٹنگ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور آن لائن جوا تو کبھی رکاہی نہیں، کرکٹر کی طرف سے میچ فکسڈ کرنا ایک الگ بات ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھیلوں کی مارکیٹ بیٹھ گئی جس کے بعد کرکٹ، فٹ بال اور رگبی سمیت ایسے کھیلوں کو واپس لایا جانے لگا ہے جن میں پیسہ اور بزنس ہے، ہاکی کو کوئی پوچھتا نہیں، ان کو انگلینڈ یا پاکستان میں مرنے والوں سے کوئی سروکار نہیں بس اپنا بزنس کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ سکرپٹ کے مطابق ہوں یا نہیں ہم ٹی وی پر بیٹھ کر انہیں دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں گے،جس طرح ڈرامے کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جوئے کی کمی کے بعد فرنچائز کرکٹ متعارف کرائی گئی، اس میں تفریح بھی ہوتی ہے اور پیسہ بھی بن جاتا ہے۔

مزید :

کھیل -