بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ، ہربھجن سنگھ بھی میدان میں آ گئے

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ، ہربھجن سنگھ بھی میدان میں ...
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ، ہربھجن سنگھ بھی میدان میں آ گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی ہے اور اس طرح وہ اس مہم کی حمایت کرنے والے اپنے ملک کی پہلی معروف شخصیت بھی بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربھجن سنگھ کی جانب سے اس حمایت پر بھارتی ٹریڈرز کنفیڈریشنز کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا جانے لگا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی مرکزی سپانسر کمپنی کا تعلق بھی چین سے ہی ہے۔

مزید :

کھیل -