سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق حکومت نے اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظورکرلی ہے جس کے بعد وہ  30 جون سے ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 23 اپریل کو میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو  چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا جس کے اگلے روز انہیں سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -