ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی پریشانی اپنی جگہ مگر حالات بھی تو دیکھیں آپ پچھلے دنوں کن معاملات سے گزرے ہیں۔ اب اللہ پاک نے سکون دیا ہے تو انشاءاللہ جلد حالات بھی بدلیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ صرف اپنے روز گار کی طرف توجہ دیں اور باقی تمام فضول کاموں کو چھوڑ دیں۔ پیسوں کی اشد ضرورت ہے آپ کو اور اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک غیبی مدد ملنے کا امکان ے جو نا ممکن لگ رہا تھا وہ ممکن ہو گا اور عرصہ دراز سے جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ بھی اب بھاگ جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت دوسروں کی وجہ سے زندگی میں ٹینشن چل رہی ہے اور آپ کا خاموش ہو کر ایک طرف ہونا ہی بہتر ہے۔ آج معاملات کو نہ چھیڑیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی شخص کے ساتھ ملکر کام مت کریں اس طرح مالی نقصان کا اندیشہ ہے اور اس وقت جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں حالات بہتر ہو جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
چند دن بے حد محتاط ہو کر چلیں اور کسی کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہ کریں جو آپ کے نصیب میں ہوگا وہ انشاءاللہ خودبخود چل کر آپ تک آئے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن آپ کے لئے مشکل کے خاتمے کی خبر دے رہا ہے آپ جس بھی مسئلے کا شکار تھے اب اس میں سے نکل جانے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔ شکر ادا کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خوشی کی خبر ضرور ملے گی۔ حالات خراب ضرور تھے۔ مگر اب وہ پوزیشن نہیں رہی۔ بس دعا کرتے رہیں۔ انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوتے رہیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک سکون والی خبر مل رہی ہے آپ کو آج اپنوں کی جانب سے بھی جو کشیدگی کا سامنا تھا اس میں نمایاں کمی واقعی ہو گی۔ آج کا دن پیسہ بھی دلائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک مرتبہ پھر آپ پہلے والی پوزیشن کی جانب سفر کر رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ یہ آپ کے حق میں بہتر ہو۔ اور جن افراد نے تبدیلی کا سوچا ہے ٹھیک سوچا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کا کام ہے کہ ان پر مکمل نظر رکھیںا ور کسی بھی ایسے کام سے دور ر رہیں۔ جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے آپ کو برداشت تو کرنا پڑے گا۔ مگر رجوع الٰہی بھی رکھیں۔ اللہ ہی جو آپ کے لئے قدم قدم پر آسانیاں پیدا فرمائے گا انشاءاللہ۔