علامہ طالب جوہری بھی چل بسے!

علامہ طالب جوہری بھی چل بسے!

  

مفتی محمد نعیم کی وفات کے بعد اہل پاکستان کو ایک اور صدمے سے دوچار ہونا پڑا، معروف عالم دین، مفکر اور دانشور علامہ طالب حسین جوہری بھی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ انہوں نے 81برس عمر پائی، علامہ طالب حسین جوہری بھی اپنے مسلک کے عالم ہوتے ہوئے اعتدال پسند حضرات میں شمار ہوتے اور بزرگ شیعہ عالم مرحوم علامہ کفائت حسین کی یاد دلاتے تھے۔ پٹنہ (بھارت) سے ہجرت کے بعد خاندان سمیت کراچی میں مقیم تھے۔دینی مسائل پر بہت ہی اچھے اور معقول انداز سے گفتگو کرتے تھے وہ متعدد کتابوں کے مصنف اور تاریخ دان کی حیثیت سے بھی مشہور تھے اور قرآن حکیم کی تفسیر لکھنے کا شرف بھی حاصل تھا، علامہ جوہری کافی عرصہ سے علیل تھے۔ ان کی وفات کی خبر بھی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی اور اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -