10مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد،سرویلنس مہم مزید تیز کر دی گئی

10مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد،سرویلنس مہم مزید تیز کر دی گئی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت کارروائیاں کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 81 راجگڑھ میں چیکنگ کی۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھر کے مالکان کو وارننگ جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 127 میں ڈور اور روف مارکنگ کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا تحصیل کینٹ آفس میں اجلاس ہوا۔چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔عزیز بھٹی زون میں 80 ان ڈور اور 02 آؤٹ ڈور لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا گیا۔تحصیل کینٹ میں 13 ان ڈور اور 01 آؤٹ ڈور لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے مدینہ کالونی تحصیل شالیمارکو چیک کیا،. 02 مقامات پرڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کروا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لاک ڈاؤن کردہ علاقے کیولری گراؤنڈ کا دورہ کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -