معاشی ایمرجنسی لگا کرعوام کو بنیادی ضروریات دی جائیں،راؤ خالد

  معاشی ایمرجنسی لگا کرعوام کو بنیادی ضروریات دی جائیں،راؤ خالد

  

لاہور(پ ر)سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ پنجاب میں معاشی ایمرجنسی لگا کر عوام کو بنیادی ضروریات زندگی نارمل قیمت پر مہیا کی جائیں،پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے محب وطن پاکستانیوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے پاکستان کے پالیسی سازوں سے اپیل کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینٹ پنجاب کے راجپوت قبائل سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ہیروز عزیز بھٹی,راجا سرور اور راشد منہاس کی ملک و قوم کے لئے تاریخی قربانیوں سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے کے لئے خصوصی ڈرامے نشر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصول اتحاد تنظیم یقین محکم کو مشعل راہ بنا کر پاکستان اور پاکستانیوں کو روشن مستقبل دیا جا سکتا ہے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -