بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری

بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم دخترِ مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کے سلسلے تقریب پارٹی کے بانی رہنماء محمداکرم راناکی رہائشگاہ رحمانپور میں ہوئی،صدرات پارٹی کے سینئر کارکن حاجی الطاف کیڑی نے کی۔ جس میں مقررین چوہدری سجاد نذیر سیکرٹری پی آر گلف/مڈل ایسٹ، رانا عیش بہادر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ملک بابر کھوکھر اور سید مشتاق شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کیا،تقریب سے حاجی لیاقت علی ملک، ریاض جٹ، کیپٹن اکرم، انوارالحق قریشی، رانا ارشد، منصور بھائی، ملک رشید، رانا اسلم، بشارت علی، لیاقت سلہری، شہزاد ملک ایڈوکیٹ، حسن جٹ، ذیشان اسلم رانا اور عاقب سرور نے بھی خطاب کیا۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کی بانی کارکن بیگم شمیم خان نیازی کی رہائش گاہ پر لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم شمیم خان نیازی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی ایک گریٹ لیڈر تھیں۔
بے نظیر بھٹو پاکستانی خواتین کا ایک مان تھیں