کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر واٹرلینڈ پارک، 14دکانیں سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر واٹرلینڈ پارک، 14دکانیں سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات، گرانفروشوں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری،13 دکانیں سیل 10افراد گرفتار،سڑکوں پر پڑا سامان ضبط کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران6ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 104 انسپکشنز کی گئیں اور08 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیاجبکہ01 شخص کو حراست میں لیا گیا اور10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ماسک کی چیکنگ کیلئے 355 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور26 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور6500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ14 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے ڈینگی، پرائس کنٹرول اور کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات کیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کریں اورڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -