تین ہفتوں سے پٹرول کی قلت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  تین ہفتوں سے پٹرول کی قلت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)تین ہفتوں سے جاری پیٹرول کی قلت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ملک بھر میں گزشتہ تین ہفتوں سے پیٹرول کی قلت کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور شہر میں اکثر پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں۔جو پیٹرول پمپ کھولے ہیں وہاں شہریوں کی لمبی لائنز لگی ہیں۔حکومت پیٹرول بحران پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کیا گیا۔

اس کے باجود کسی نجی کمپنی کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔یہ ایوان حکومت مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول بحران کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔پیٹرول بحران کی ذمہ دار کمپنیوں کیخلاف کاروائی پر عملدرآمد کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -