چیف ایگزیکٹو لیسکو کل آن لائن عوامی شکایات سنیں گے

  چیف ایگزیکٹو لیسکو کل آن لائن عوامی شکایات سنیں گے

  

لاہور(پ ر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ ہیڈ آفس میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کلLESCO PMDU فیس بک پیج پر عوام کی شکایات الیکٹرانک کچہری کے ذریعے سنیں گے، تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن ویڈیو ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔ اس سبب عوام اور لیسکو کے عملے کی حفاظت کے پیشِ نظر لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ ماہانہ بنیاد پر اپنے فیس بک پیج کے ذریعے جبکہ تمام سرکلز کے ایس ایز اپنے مخصوص فیس بک پیجز پر لائیو آکر عوام کی شکایات وصول کریں گے۔

اور اسکا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔

اس طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے اور ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -