عمران خان بد عنوان عناصر کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں،شاہد صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عمران خان بد عنوان عناصر کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، ماضی میں اشرافیہ کیلئے جبکہ موجود حکومت غریبوں اور مزدوروں کو مدنظر رکھ کی پالیسیاں بنارہی ہے۔
، اختلا ف رائے جمہور یت کا حسن ہو تا ہے حکومت اتحادیوں کے تحفظا ت ہر صور ت دور کرے گی۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف سستی شہرت حاصل کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، شہبازشریف کا سیاسی مستقبل تاریک اس لئے وہ الزامات کی سیاست میں حد سے آگے نکل گئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبوں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تمام مسائل حل کرنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی اور اب ایک ایک کرکے تمام مسائل حل کررہے ہیں، عوام کو مزید وسائل فراہم کریں گے۔