47فیصد پاکستانی حکومت کے کورونا اقدامات سے مطمئن، گیلپ پاکستان

47فیصد پاکستانی حکومت کے کورونا اقدامات سے مطمئن، گیلپ پاکستان

  

اسلام آباد(آئی این پی) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی کارکردگی سے متعلق عوامی آراء گیلپ پاکستان کے سروے کے ذریعے سامنے آگئی۔ عوامی آراء گیلپ پاکستان کا یہ سروے ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب ایک ہزار سے زائد افراد سے بذریعہ ٹیلی فون 4 جون سے 13جون 2020کے درمیان کیا گیا۔ سروے میں کورونا وائرس کی وبا کنٹرو ل ہونے کے سوال پر عوامی رائے بٹی ہوئی نظر آئی، 47 فیصد افراد نے کورونا وائر س کی وباء کے کنٹرول میں ہونے کا کہا جب کہ 45 فیصدنے اختلاف کیا اور کہا کے وبا کنٹرول میں نہیں ہے اور 7 فیصد نے اس پر کوئی رائے نہیں دی۔

گیلپ پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -