پیرا میڈکس کو رسک الاؤنس دیا جائے،کاظم خان نیازی

پیرا میڈکس کو رسک الاؤنس دیا جائے،کاظم خان نیازی

  

لا ہور(پ ر)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کیلئے اور کورونا وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے پیرا میڈیکس عملہ کو بھی رسک الاؤنس جاری کیا جائے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین کاظم خان نیازی، صوبائی صدر محمد تنویر بھٹی،جنرل سیکرٹری رحمت سندھو اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا کے مریضوں کی ڈیوٹی دینے والے عملہ کے لئے رسک الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کورونا وارڈ اور مریضوں کی خدمت کرنے والے بعض ملازمین کو شامل نہیں کیا گیا۔

جن میں آیا، وارڈ بوائے، ٹرالی مین، سیکیورٹی گارڈ، آکسیجن سپلائی اٹینڈنٹ، الیکٹریشن، اے سی مکینک، دھوبی، ایمبولینس ڈرائیور، وارڈ کلینر، ڈیٹا کمپیوٹر آپریٹر و دیگر جو کیٹرگیز کورونا وارڈ سے منسلک ہیں انہیں بھی رسک الاؤنس جاری کیا جائے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لیکر تمام عملے کو شامل کر کے دوبارہ نوٹیفکیشن تیار کر کے جاری کیاجائے تاکہ ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی رسک الاؤنس مل سکے اور ملازمین دلجمعی سے مریضوں کی خدمت خلق کرتے رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -