حکومت کم فیس والے سکولوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،ڈاکٹر ندیم آصف

حکومت کم فیس والے سکولوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،ڈاکٹر ندیم آصف

  

چوہنگ(نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن APPSA کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں کو ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں کے مالی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں اخراجات پورے نا ہونے کی وجہ سے بہت سارے سکول بند ہو گئے ہیں والدین ان سکولوں کو اسی صورت فیس ادا کرتے ہیں جب سکول کھلے ہوتے ہیں SOPکے تحت حکومت سکول کھولنے کی اجازت دے تاکہ ان کا دیوالیہ نا نکلے۔حکومت کرائے اور سٹاف کو تنخواہیں ادا کرتے ہوئے بلاسود قرضے فراہم کرے۔ اساتذہ معاشرے کا سفید پوش طبقہ ہیں اور اس وقت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -