سعد نذیر کو بطور چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی منتخب کر لیا گیا

  سعد نذیر کو بطور چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی منتخب کر لیا گیا

  

اسلام آباد (پ ر) اسلام آباد میں بلیو ورلڈ سٹی کی ٹاپ مینجمنٹ و بورڈ ممبرز کی ایک انتہائی اہم نوعیت کی میٹنگ ہوئی جس میں پراجیکٹ سے متعلق دیگر اہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ انتظامی عہدوں میں ردو بدل کے ساتھ مرکزی سطح پر اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں بورڈ کے مشترکہ فیصلے کے مطابق سعد نذیر جو کہ پہلے سی ای او بلیو ورلڈ سٹی کے عہدے پر فائز تھے اب سے بطور چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ چودھری ندیم اعجاز کو ایم ڈی کے عہدے سے سی ای او کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے سرفراز احمد گوندل جو کہ کنٹری سیلز ہیڈ کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے اب سے کنٹری سیلز ہیڈ کے عہدے کیساتھ ساتھ بطور مینجنگ ڈائریکٹر بلیو ورلڈ سٹی بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ چوہدری نعیم اعجاز سی ای او بلیو ہلز فارم ہاوسز، بریر نذیر کو سی ای او بلیو ورلڈ ٹریڈ سینٹر تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے بلیو ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹوئن ٹاورز پر مشتمل ایک بین الاقومی طرز کی عمارت ہے جس کا سنگ بنیاد عنقریب رکھا جائے گا،ارشد اعوان بدستور بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اوورسیز بلاک کام کرتے رہیں گے۔ وسیم اعجاز بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ حمزہ عامر کو ڈائریکٹر واٹر پارک اور ای سیلز مقرر کیا گیا ہے۔ ثاقب راجہ ڈائریکٹر ایس ایس پی آر اور برگیڈئئیر شاہرام کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ کو آرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -