چوہنگ میں بجلی کے کم وولٹیج،شہری گرمی میں مشکلات کا شکار

چوہنگ میں بجلی کے کم وولٹیج،شہری گرمی میں مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ اور گردونواح میں پانچ روز سے بجلی کے انتہائی کم وولٹیج آ رہے ہیں جس سے الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہیں اور اے سی وغیرہ نہیں چل رہے، کولر اور پنکھے بھی کم ترین سپیڈ پر چل رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ایک نجی فیکٹری کا پاوور ہاؤس خراب ہے اور اس فیکٹری کو بجلی کی فراہمی سے پورے علاقے میں بجلی کے انتہائی کم وولٹیج آ رہے ہیں۔ایکسین چوہنگ سے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون نہیں سنا۔ ایس ڈی او چوہنگ کا کہنا ہے کہ جلد اس کمی کو پورا کر دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کام جاری ہے۔اہل علاقہ نے حکام بالا سے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے