دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،اعجاز چودھری

دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے شمالی وزیرستان میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، تحریک انصاف شہداء کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے، دہشتگرد قوتیں اپنے ناکام عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

، پاکستانی قوم دہشتگردی کی جنگ میں بے پنا قربانیاں دے رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے لئے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

،دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کبھی بھی پست نہیں کرسکتے، بھارت کو پاکستان میں امن ایک آنکھ نہیں بھاتا،مود ی فاشسٹ حکومت خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔آئے روز بھارتی فو ج لائن آف کنٹرول پر پاکستانی معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، عالمی برادری لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -