کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا،میاں وحید احمد

  کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا،میاں وحید احمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)کوا ڈینٹر گور نر پنجاب میاں وحیداحمد نے کہاہے کہ اتحادکی فضا ء قا ئم کرہی کوروناکو شکست دی جا سکتی ہے،کورونا سے نجات کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے سنجیدگی اورمستقل مزاجی ناگزیر ہے،کوئی مہذب معاشرہ متحد اورمستعدہوئے بغیر آفات وبلیات کامقابلہ اورانہیں نابود نہیں کرسکتا۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے قومی یکجہتی امن اتحادکمیٹی کے رہنما ر فاقت علی و دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ کرونا ایک آفت،اس پرسیاست گناہ کبیرہ ہے،ہم مزید کاہلی اورمجرمانہ غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

،حکومت شہریوں کے بھرپورتعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے وسائل اوراپناوقت بربادکئے بغیر کرونا کی نابودی پرفوکس کرنا ہوگا۔اپوز یشن وزیراعظم عمران خان کو اعتماد اوراطمینان سے کام کرنے دیں،وہ ہم وطنوں کی زندگی بچانے اورمعاشی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -