بی این پی کے بعد جمہوری وطن پارٹی کی بھی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

بی این پی کے بعد جمہوری وطن پارٹی کی بھی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

  

کوئٹہ(آئی این پی)بی این پی مینگل کے بعد جمہوری وطن پارٹی نے بھی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ رہنے یا اتحاد ختم کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے بذ ریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ جمہوری وطن پارٹی نے نیک نیتی کے ساتھ پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ کیا تھا،تاہم دو سال گزر جانے کے باوجود بلوچستان کے مسائل جوں کے توں ہیں عوام نے ہم پر اعتماد کرکے منتخب کیا ہے ہم عوام کو جوابدہ ہیں۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے حکومت کے ساتھ مزید چلنا ہے یا راہیں جدا کرنی ہیں فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

جمہوری وطن پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -