حالیہ مسائل نے کاروباری طبقے کی کمر توڑ کررکھ دی،شیخ عبدالمتین

حالیہ مسائل نے کاروباری طبقے کی کمر توڑ کررکھ دی،شیخ عبدالمتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بحرانوں اور مسائل نے کاروباری طبقے کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔ ناہموار ۱قتصادی حالات غیر یقینی صورت حال میں عوام الناس شدید ذہنی کرب سے گزررہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قلت، چینی آٹے کی قلت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کا ہر طرف قحط نظر آتا ہے۔ حکومت اس وبائی صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے کاروباری حالات کا سازگار بنائے اور مہنگائی، بے روزگاری کے جن کو بوتل میں بند کرے۔

تاکہ عوام اور تاجر، کاروباری طبقے سکھ کا سانس لے سکیں اور معیشت کا پہیہ رواں رہ سکے۔ آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوا ز اٹھائے گی۔