ہنوئی،گولڈ پلیٹڈ ٹائلز سے دنیاکے پہلے 25 منزلہ ہوٹل کی تعمیر مکمل

ہنوئی،گولڈ پلیٹڈ ٹائلز سے دنیاکے پہلے 25 منزلہ ہوٹل کی تعمیر مکمل

  

ہنوئی(آئی این پی) ویت نام کے دارالحکومت میں ایک ڈویلپر نے دنیا کا پہلا 25 منزلہ گولڈ پلیٹڈ ہوٹل تعمیر کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویت نام کے ایک ڈویلپر نے دعوی کیا ہے کہ ا نہوں نے سونے کا پچیس منزل ہوٹل تعمیر کیا ہے جو اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا ہوٹل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کا قیام 250 امریکی ڈالر ہے، پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کھڑکیاں، دروازے اور عمارت کے بیرونی حصوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ ایکسٹیریئر پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہے، جب کہ 5ہزار اسکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں۔ اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔کموڈ، باتھ ٹب، نلکے، چمچ، پلیٹیں اور پیالیوں سے لے کر عمار کے سوئمنگ پول ایریا تک ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہے۔ہوٹل لوگوں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

گولڈ پلیٹڈ ہوٹل

مزید :

صفحہ آخر -