سو د اللہ اور اسکے رسولؐ کے ساتھ جنگ کے مترادفہے،علماء

سو د اللہ اور اسکے رسولؐ کے ساتھ جنگ کے مترادفہے،علماء

  

لاہور(پ ر) علماء ومذہبی رہنماؤں نے سودی نظام کیخلاف تحریک کی حمایت کردی۔سوداللہ اوراس کے رسولؐ کیساتھ جنگ ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیا،سودکاخاتمہ ناگزیرہے ان خیالات کااظہار متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک جمعیت علماءِ اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیرمولاناعبدالستارنیازی ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جمعیت اہلسنت پاکستان کے رہنما پیر جمشید احمدنورانی شہریان پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمدشفیق قادری نے کیا۔

احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدیوسف احراراورپیرطارق محمودنقشبندی،مولانامحمدمنسوب رحیمی،حافظ محمدنعمان حامداورصاحبزادہ احسان الٰہی ظہیرنے اسلامی جمہوری اتحادپاکستان کی طرف سے وطن عزیزپاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے تحریک چلانے کے اعلان کی تائیدوحمایت کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -