ایس او پیز کی پابندی کرنیوالی دکانوں کی بندش غلط ہے،اظہر گلشن

ایس او پیز کی پابندی کرنیوالی دکانوں کی بندش غلط ہے،اظہر گلشن

  

لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن نے کہا ہے کہ ایس او پی کی پابندی کرنے والی دوکانوں کی بندش نا انصافی ہے کیونکہ اس سے بے روزگاری کے علاوہ ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم تاجروں کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہر سطح پر کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ ایس او پی کی پابندی کرنے والی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پابندی کرنے اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں میں واضح فرق ہونا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -