مفتی عبدالحلیم ہزاروی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس

مفتی عبدالحلیم ہزاروی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں استاذ العلماء حضرت مفتی محمد عبد الحلیم ہزاروی قدس سرہ العزیز کو ایصال ثواب کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کی صدارت سید شاہزیب شاہ نے کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہامفتی محمد عبد الحلیم ہزاروی نے زندگی بھر امام نورانی کی قیادت میں نظام مصطفی ؐکی آذان دی۔ آپ نے سوشلزم کے طوفانوں، دور آمریّت اور لسانی دہشت گردوں کے مقابلے میں راہِ عزیمت کو اختیار کیا۔

  آپ علم وعمل کے پیکر اور تدریس و تبلیغ کے ایک ستارے تھے۔ آپ نے جامعہ غوثیہ کے پلیٹ فارم سے سینکڑوں علماء تیار کیے۔ آپ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی اور حضرت مجدد الف ثانی کے عقائد و نظریات کے ترجمان تھے۔ آپ نے زندگی کے شب و روز نظام مصطفی? کے نفاذ اور مقام مصطفی? کے تحفظ کی جدو جہد میں بسر کیے۔ آپ نے مرکزی جماعت اہل سنت کے پلیٹ فارم سے جمہور اہل سنت کے نظریات پر پہرا دیا۔ آپ نے قرآن و حدیث کے درس سے اصلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتا م پرمفتی محمدعبدالحلیم ہزاروی کے لیے ایصال ثواب کیا گیا اور خصوصی دعا مانگی گئی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات کوبلند فرمائے اور آپ کے پس ماندگان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -