تحریک انصاف کی طبی حکمت عملی انتہائی ناقص ہے،بیلم حسنین

تحریک انصاف کی طبی حکمت عملی انتہائی ناقص ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات جو ہرلحاظ سے سمجھ سے بالاتر ہیں، سیاسی، سماجی، معاشی جس شعبہ کو دیکھ لیں حالات خراب ہیں ان حالات میں شہید قائد بے نظیر بھٹو کی یاد شدت سے آ رہی ہے۔ ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک ذہین، سیاسی بصیرت سے مالا مال لیڈر تھیں وہ تمام نیشنل ایشو پر تمام اپوزیشن، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرتی تھیں اور آج اگر وہ زندہ ہوتیں تو لوگوں کو اس طرح مرنے نہ دیتی وہ پوری دنیا سے اپیل کرتیں۔

اور ویکسین نکالتی اور ماسک لاک ڈاؤن کے بجائے علاج کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری اپنی جگہ مگر پی ٹی آئی حکومت کی صحت پر حکمت عملی بہت ناقص ثابت ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -