سلیکٹڈ نے ایک سے چار پاکستان بنا دیئے، نفیسہ شاہ

سلیکٹڈ نے ایک سے چار پاکستان بنا دیئے، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پالیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے ایک پاکستان سے چار پاکستان بنا دیئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک پاکستان جس میں عمران، علیمہ اینڈ فرینڈز ناقابل احتساب ہیں،دوسرے پاکستان میں مخالفین کو احتساب کی آڑمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیرے پاکستان میں مالیاتی سہولت کار سیٹھوں کو پیکج دیکر قومی خزانہ لٹایا جا رہا ہے، چوتھے پاکستان میں اسٹیل ملز سے ملازمیں کی برطرفیاں اور مزدوروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سرکاری ملازمیں کی تنخواہ بڑھانے کیلئے پیسے نہیں معاونیں کو بھاری تنخواہ دی جا رہی ہے،عمران خان ملک کو اینمل فارم ھاؤس نہ سمجھے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -