محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں فرضی کنٹریکٹرزکے نام پر 7 کروڑ کی ادائیگیاں

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں فرضی کنٹریکٹرزکے نام پر 7 کروڑ کی ادائیگیاں

  

لاہور(ارشد محمود گھمن)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن سیکنڈ بلڈنگ ڈویژن ایئر کنڈیشنڈ لاہور کی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،ایکسیئن فیصل سعید،سب انجینئر مظفر نے فرضی کنٹریکٹرزکے نام پر بوگس ادائیگیاں کرکے 7کروڑ روپے کی بندر بانٹ کرلی۔یادرہے کہ حکومت پنجاب نے چند روز قبل سرکاری دفاتر کے ایئر کنڈیشنڈ کی بحالی کے لئے 7کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئین سیکنڈ ڈویژن بلڈنگ ایئر کنڈیشنڈ لاہور نے پنجاب بھر کے سرکاری اداروں سول سیکرٹریٹ،جی او آرون تا6،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ،گورنر سیکرٹریٹ،سی اینڈ ڈبلیو، اینٹی کرپشن وغیرہ کے دفاتر کے ایئر کنڈیشنڈ کی تبدیلی اور مینٹیننس فنڈ کے لئے چیف انجینئر بلڈنگ سے 50کروڑ روپے کے مینٹیننس فنڈ کی درخواست کی جس پر چند روز قبل چیف انجینئر بلڈنگ کی طرف سے 7کروڑ روپے کے فنڈز مذکورہ ڈویژن کو ٹرانسفر کردیئے گئے،جس پر ایکسیئن ایگزیکٹو انجینئرفیصل سعید اورسب انجینئر مظفر نے کنٹریکٹر ز کی مبینہ ملی بھگت سے فرضی فرمزکے نام پر 7کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کئے۔

فنڈز جاری

مزید :

صفحہ آخر -