عثمان بزدار کا معروف عالم دین علامہ طالب جوہری اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے اسلم جناح کے انتقال پراظہار تعزیت

عثمان بزدار کا معروف عالم دین علامہ طالب جوہری اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلی ٰعثمان بزدار کا معروف عالم دین علامہ طالب جوہری اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے اسلم جناح کے انتقال پراظہار تعزیت۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ طالب جوہری مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے- سردار عثمان بزدار نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد اسلم جناح مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-

اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -