کویت میں پھنسے 600سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کویت میں پھنسے 600سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آن لائن)کویت میں پھنسے ہوئے600سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حال ہی میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ کویت کیلئے پروازوں کا انتظام کیا جائے۔ جس پر کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے تین خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔جن کے ذریعے 600 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔سپیکر اسد قیصر کا کہناہے کہ کورونا وبا کے باعث بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بیرونی ممالک سے تارکین وطن کو واپس لانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -