جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری: آرمی چیف

  جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد/لاہور (سٹاف رپورٹر،آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری، آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار نیوی وار کالج لاہور کے دورے کے دوران سٹاف کورس کے شرکاء اور فیکلٹی اراکین سے خطاب میں کیا۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف کاکہنا تھا کہ نیول وار کالج پاک بحریہ کا گراں قدر ادارہ ہے نیوی وار کالج میں مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے فوجی افسران کی تربیت کی جاتی ہے پاک بحریہ کی تاریخ جرات اور بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سکیورٹی چیلنجز، جیو سٹرٹیجک صورتحال اور دستیاب مواقع پر اظہار خیال کیا۔ وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -