منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7جولائی مقرر

  منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7جولائی مقرر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے آصف زرداری پر پارک لین کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ تحریری حکمنام کیم طابق آصف علی زرداری، حسین لوائی اور انور مجید و دیگر پر 7 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، کورونا کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کا فیصلہ کرلیاگیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق نیب کراچی انور مجید کے لئے اسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرے، جسٹرار احتساب عدالت کراچی انور مجید کی ویڈیو لنک پر شناخت کی تصدیق کریں گے، حسین لوائی، طحہ رضا اور محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک پر فردِ جْرم عائد کی جائیگی،جو ملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ 7 جولائی کو ذاتی حیثیت میں فرد جرم کے لئے پیش ہوں، پارک لین ریفرنس میں عدالت نے پہلے ہی فردِ جْرم کیلئے 26 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کی کراچی سے اسلام آباد عدم منتقلی فرد جرم میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔

منی لانڈرنگ کیس

مزید :

صفحہ اول -