سندھ حکومت نے نااہلی،ناکامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،ثانیہ کامران
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ سندھ حکومت نے نااہلی،ناکامی اورنالائقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، صوبے کی عوام کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے، بلاول زرداری پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے سندھ کی ابتر حالت پر توجہ دیں، ہسپتالوں اور سکولوں کی برْی حالت ہے، سندھ کی مظلوم عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے، مراد علی شاہ اورا نکے حواریوں کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں۔
،پیپلزپارٹی کا ایجنڈا صرف لٹ مار ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کو پہلی بار دیانتدار اور محب الوطن قیادت عمران خان کی شکل میں ملی ہے۔