سٹاک مارکیٹ میں تیزی ٖغالب، سونا1لاکھ 2ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ٖغالب، سونا1لاکھ 2ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا اور اورکے ایس ای100انڈیکس 298.97 پوائنٹس کے اضافے سے 33737.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 46 ارب 12 کروڑ 38 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کا رجحان بڑھنے سے منفی رجحان ختم ہوگیااور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی،تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 298.97 پوائنٹس کے اضافے سے 33737.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز 357 کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے146کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 190 میں کمی اور21میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 63 کھرب 73 ارب 95 کروڑ 48 لاکھ روپے سے بڑھ کر 64 کھرب 20 ارب 7 کروڑ 86 لاکھ روپے ہو گیا۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،میپل لیف،ٹی آر جی پاکستان،ہیسکول پٹرول، ہم نیٹ ورک،ایچ بی ایل گروتھ فنڈ،پاک ریفائنری،آزگارڈ نائن،پاک الیکٹران اور بینک آف پنجاب کے حصص سرفہرست رہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ2ہزار روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پیرکو عالمی مارکیٹ میں 12ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1748ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت1114روپے کے اضافے سے 87ہزار484روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر30پیسے کی کمی سے166.80روپے ہوگئی جب کہ یورو،برطانوی پاونڈ،سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے166.50روپے سے بڑھ کر166.60روپے اور قیمت فروخت166.80روپے سے بڑھ کر166.90روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر 167روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -