قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

  قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو پی سی بی کی ہدایت پر قرنطینہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ اور ٹویٹر اکاؤنٹ سے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ سے قبل تینوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھی۔پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا، جیسے ہی رزلٹ موصول ہوا انھیں فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان سے مکمل رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کیعلاوہ سکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز مکمل کر لیے گئے۔خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہونا ہے۔
کھلاڑی،کورونا

مزید :

صفحہ اول -